اشاعتیں

گے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امید ہے جوبائیڈن عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا معاف کر دیں گے: سینیٹر طلحہ محمود

تصویر
[ad_1] امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے رواں ہفتے ملاقات کرنے والے پاکستانی وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل پاکستانی خاتون کی بقیہ سزا معاف کر دیں گے۔  امریکہ میں تربیت یافتہ نیورو سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے اور وہ امریکی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ عافیہ موومنٹ پاکستان کے گلوبل کوآرڈینیٹر محمد ایوب نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر بشریٰ انجم اور ڈاکٹر اقبال آفریدی پر مشتمل ایک وفد نے 12 دسمبر 2024 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکہ کی ایف ایم سی کارسویل جیل میں تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ وفد میں شامل سینیٹر طلحہ محمود نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’اس دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سب سے بڑی تشویش یہ تھی کہ انہیں کسی بھی طریقے سے جیل سے رہا کروایا جائے۔ انہوں نے 16 سال امریکی جیل کاٹی ہے، وہ اپنے بچوں کو بھی یاد کر رہی تھیں اور والدین اور عزیز و اقارب کو بھی یاد کر رہی تھیں۔ ’ان کی تشویش تھی...

اے پی ایس حملے کے دس سال، نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں پیش آئے سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ’ہمارے دلوں کو مضطرب‘ کر رہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر 16 دسمبر 2024 کو حملے کے نتیجے میں بچوں اور اساتذہ سمیت 150 افراد مارے گئے تھے۔ سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج یعنی 16 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام، خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہا کہ ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘ اے پی ایس واقعے کے 10 سال: کیا حملے کے بعد پاکستان بدل گیا ہے؟ اے پی ایس پر 16 دسمبر 2014 کو حملے کے بعد دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان نامی منصوبے ک...

’وہ ٹیکس لگاتے ہیں ہم اتنا ہی لگائیں گے‘: ٹرمپ کی انڈیا کو جوابی محصولات کی دھمکی

تصویر
[ad_1] امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف سے متعلق اپنی دیرینہ شکایت دہراتے ہوئے انڈیا کو جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فلوریڈا میں اپنے نجی ریزارٹ پر ایک نیوز کانفرنس میں کامرس سیکرٹری پک ہاورڈ لوٹنک کے ہمراہ دیا۔ اپنے ’امریکہ فرسٹ‘ نظریے کے تحت متعدد ممالک کو محصولات کی دھمکی دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انڈیا کے لیے ترجیحی تجارتی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے قریبی تعلقات کے باوجود انڈیا کو پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ٹیرف کی ایک تلخ جنگ کا سامنا کرنا پڑا جس نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو متاثر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایک لمحے کے لیے ٹیرف کے لفظ کو بھول جائیں۔ اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔ وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں، ہم ان پر ٹیکس لگاتے ہیں، اور وہ ہماری تقریباً تمام مصنوعات پر ٹیکس لگاتے ہیں اور ہم ان پر ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’جوابی لفظ اہم ہے کیونکہ اگر کوئی ہم سے (ٹیکس) چ...