اشاعتیں

جاری لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لڑائی جاری رکھنا چاہتا تھا، روس کے کہنے پر شام چھوڑا: بشارالاسد

تصویر
[ad_1] شام کے معزول صدر بشار الاسد نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک ہفتہ قبل اپوزیشن فورسز کے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد ملک میں ہی رہنا چاہتے تھے، لیکن روسی فوج نے انہیں مغربی شام میں اپنے اڈے سے اس وقت نکال لیا جب وہ حملے کی زد میں آیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بشارالاسد کا اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل اپوزیشن فورسز نے معزول کر دیا تھا۔ بشار الاسد نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے ’آٹھ دسمبر کی صبح دمشق چھوڑا، باغیوں کے دارالحکومت پر دھاوا بولنے کے چند گھنٹوں بعد۔‘ بشار الاسد نے بتایا کہ انہوں نے روسی اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں لاذقیہ کے ساحلی صوبے میں واقع ان کے حمیمیم فضائی اڈے کا رخ کیا، جہاں سے وہ لڑائی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب روسی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تو روسیوں نے آٹھ دسمبر کی رات انہیں روس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے بقول: ’میں نے ملک کسی منصوبے کے تحت نہیں چھوڑا جیسا کہ پہلے رپورٹ کیا گیا۔‘ انگریزی زبان میں ...

سپریم کورٹ ججز تعیناتی رولز: عوامی رائے کے لیے مسودہ ویب سائٹ پر جاری

تصویر
[ad_1] سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججوں کی تعیناتی سے متعلق ترتیب دیے گئے پیمانوں سے متعلق عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے ملک میں عام شہریوں کی آرا طلب کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا ترتیب شدہ رولز کا ابتدائی مسودہ منگل کو جاری کیا، جس کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنے والوں کی تعیناتی سے متعلق جو پیمانے بنائے گئے ہیں ان پر عوامی رائے لی جا سکے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیے ہیں، جن پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن 21 دسمبر کو مجوزہ رولز اور عوامی آرا پر غور کرے گا۔  سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ رولز کا ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کا مقصد عوامی تبصرے اور آرا حاصل کرنا ہے۔  مسودے کے خدوخال    مسودے کے مطابق ’ججوں کی تقرری کے لیے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہو گا۔ ججوں کے لیے  میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہو گا۔ ’ججز کے...