اشاعتیں

ٹی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہینڈرکس کی سینچری نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز چھین لی

تصویر
[ad_1] جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی۔  پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس کی پہلی ٹی 20 سنچری کی بدولت پروٹیز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جبکہ میچ کی تین گیندیں ابھی باقی تھیں۔ ہینڈرکس نے 63  گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ اپنی پہلی ٹی 20 سنچری مکمل کرنے کے لیے بدقسمتی سے آخری نو گیندیں نہ کھیل سکے۔ جنوبی افریقہ نے یہ سیریز 2-0 سے جیت لی، اور یہ فتح اس کے لیے اگست 2022 کے بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت تھی۔ ریزا ہینڈرکس، جو گذشتہ 10 سالوں سے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، ایک عمدہ سکورر اور سٹرائیکر رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں وہ اوسط کارکردگی دکھا رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ابتدائی چار اوورز میں 28 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد، ہینڈرکس نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ہینڈرکس نے 10 چھکے...

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے پاکستان پر حملے ہماری ریڈ لائن: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیاں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ناطقہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا اور انہیں کسی صورت پاکستان کے بے گناہ عوام کو مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ’یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار جبکہ دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی اور افغانستان سے پاکستان پر حملے، یہ دوعملی قبول نہیں۔‘ ’ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا، معاشی تعاون، تجارت کا فروغ اور تعاون کو وسعت دینا ہماری خواہش ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو مار رہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔ ’اگر ٹی ٹی پی بدستور افغان سرزمین سے آ...