اشاعتیں

ججز لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سپریم کورٹ ججز تعیناتی رولز: عوامی رائے کے لیے مسودہ ویب سائٹ پر جاری

تصویر
[ad_1] سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججوں کی تعیناتی سے متعلق ترتیب دیے گئے پیمانوں سے متعلق عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے ملک میں عام شہریوں کی آرا طلب کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا ترتیب شدہ رولز کا ابتدائی مسودہ منگل کو جاری کیا، جس کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنے والوں کی تعیناتی سے متعلق جو پیمانے بنائے گئے ہیں ان پر عوامی رائے لی جا سکے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیے ہیں، جن پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن 21 دسمبر کو مجوزہ رولز اور عوامی آرا پر غور کرے گا۔  سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ رولز کا ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کا مقصد عوامی تبصرے اور آرا حاصل کرنا ہے۔  مسودے کے خدوخال    مسودے کے مطابق ’ججوں کی تقرری کے لیے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہو گا۔ ججوں کے لیے  میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہو گا۔ ’ججز کے...

آئینی بینچز: جوڈیشل کمیشن نے نامزد ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی

تصویر
[ad_1] جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ہفتے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچوں کے لیے پہلے سے نامزد ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ کے ذریعے کیا گیا جو آٹھ گھنٹے سے زائد چلنے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن نے اس ضمن میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا ہے کہ کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع نو۔سات کے تناسب سے کی ہے۔ جبکہ آئینی بینچ کی تشکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ آٹھ۔سات کے تناسب سے ہوا۔ رکن نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نئے رولز کے تحت ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں تین جنوری تک طلب کر لی ہیں۔‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ میں ججز کی تقرری اور جوڈیشل کمیشن میں قوانین کی منظوری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آج دو اجلاس ہوئے۔ اعلامیے...