آئینی بینچز: جوڈیشل کمیشن نے نامزد ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی
[ad_1]
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ہفتے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچوں کے لیے پہلے سے نامزد ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ کے ذریعے کیا گیا جو آٹھ گھنٹے سے زائد چلنے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن نے اس ضمن میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا ہے کہ کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع نو۔سات کے تناسب سے کی ہے۔ جبکہ آئینی بینچ کی تشکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ آٹھ۔سات کے تناسب سے ہوا۔ رکن نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نئے رولز کے تحت ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں تین جنوری تک طلب کر لی ہیں۔‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ میں ججز کی تقرری اور جوڈیشل کمیشن میں قوانین کی منظوری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آج دو اجلاس ہوئے۔ اعلامیے...