اشاعتیں

گرفتار لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ٹک ٹاک کی مدد سے تین سال بعد امریکی خاتون کا قاتل گرفتار

تصویر
[ad_1] مختصر ویڈیوز والی ایپ ٹک ٹاک نے فلوریڈا پولیس کو ایک ایسی خاتون کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کا سراغ لگانے میں مدد کی ہے، جنہیں تین سال قبل گولی مار دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’بامبی‘ کے نام سے مشہور بینجمن ولیمز نے اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ جوانا پیکا کو راضی کیا تھا کہ وہ ان سے 31 جولائی 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک قبرستان میں ملاقات کریں۔ مبینہ طور پر ملزم نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے نومولود بیٹے سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن جب وہ بچے کے ساتھ وین میں بیٹھی تھی تو انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کے چہرے پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کا چار سالہ بیٹا بھی اس وقت گاڑی کے اندر موجود تھا لیکن دونوں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کے مبینہ قاتل کو پکڑنے میں کئی سال اور سوشل میڈیا کا کردار رہا۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ٹک ٹاکر جیسمین الیگزنڈر نے اپنے ٹرو کرائم اکاؤنٹ پر قتل کے بارے میں ویڈیو پوسٹ کی۔ جیسمین الیگزینڈر کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...

انڈیا: خاتون مداح کی پریمیئر پر موت کے بعد اداکار الو ارجن گرفتار

تصویر
[ad_1] انڈین پولیس کے مطابق جنوبی انڈیا کے معروف فلمی اداکار الو ارجن کو جمعے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل ان کی فلم کے پریمیئر کی تقریب میں ان کی اچانک آمد کے بعد بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مداحوں کی وجہ سے ایک خاتون دم گھٹ کر جان سے گئیں جب کہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔ الو ارجن تلیگو فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں۔ اس فلمی صنعت کا مرکز جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہے جہاں فلمی ستاروں کو ان کے پرجوش مداح  دیوتا کا درجہ دیتے ہیں۔ الو ارجن نے چار  دسمبر کو حیدرآباد میں  فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ جب مداح ان سے ملنے کے لیے بے تاب تھے تو ایک 39 سالہ خاتون دم گھٹنے کے باعث جان سے چلی گئیں اور ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) رواں ہفتے پولیس نے اس تھیٹر کے مالک کو گرفتار کر لیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا اور جمعے کو ارجن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ ارجن کو چند گھنٹے بعد ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ روئٹرز...

شانگلہ چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اموات، لاہور سے 16 شدت پسند گرفتار: پولیس

تصویر
[ad_1] خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس کے مطابق منگل کو پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے، جبکہ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے 16 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے علاقے چکیسر میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے اس حملے کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دوسری جانب سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 16 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 4480 کومبنگ آپریشنز کے دوران 431 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور ایک لاکھ 44 ہزار 842 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور، بہاولپور، منڈی بہاالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ...