اشاعتیں

خبریں اور حالات حاضرہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شام میں اسرائیلی جارحیت ’عالمی قوانین‘ کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

تصویر
[ad_1] پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ شام میں اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی طریقے سے ایک حصے پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کو شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی ختم ہو گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی کارروائیوں پر کہا کہ ’شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات پہلے سے غیر مستحکم خطے میں ایک خطرناک پیش رفت ہیں۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تسلسل میں کی ہے۔‘ پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ’ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جو گولان ہائٹس پر اسرائیل کے قبضے کو ’کالعدم اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے بغیر‘ قرار دیتا ہے۔‘ پاکستان نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکن...

سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرے گا: فیفا

تصویر
[ad_1] فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ 2034 میں ہونے والے مردوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جبکہ 2030 کے ایڈیشن کا انعقاد سپین، پرتگال اور مراکش میں ہوگا۔ سال 2034 اور 2030 میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے ورچوئل کانگریس کے بعد کیا۔ 2030 اور 2034 کے ورلڈ کپ میں سے ہر ایک میں صرف ایک بولی لگائی گئی تھی اور دونوں کی تصدیق ایک ساتھ کی گئی تھی۔ سعودی عرب کا بطور میزبان ملک اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے کہا کہ ’ریاض میں موجود ہمارے دوستوں کو مبارک ہو۔‘ فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ ’مجھے یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کا میزبان سعودی عرب ہو گا۔‘ اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2030 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر کا کہنا تھا: ’ہم باقاعدہ تصدیق کر رہے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی مراکش، پرتگال اور سپین کریں گے۔‘ اس سے قبل سعودی عرب نے مارچ 2024 میں فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا تھا۔ ...

ٹک ٹاک کی مدد سے تین سال بعد امریکی خاتون کا قاتل گرفتار

تصویر
[ad_1] مختصر ویڈیوز والی ایپ ٹک ٹاک نے فلوریڈا پولیس کو ایک ایسی خاتون کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کا سراغ لگانے میں مدد کی ہے، جنہیں تین سال قبل گولی مار دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’بامبی‘ کے نام سے مشہور بینجمن ولیمز نے اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ جوانا پیکا کو راضی کیا تھا کہ وہ ان سے 31 جولائی 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک قبرستان میں ملاقات کریں۔ مبینہ طور پر ملزم نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے نومولود بیٹے سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن جب وہ بچے کے ساتھ وین میں بیٹھی تھی تو انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کے چہرے پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کا چار سالہ بیٹا بھی اس وقت گاڑی کے اندر موجود تھا لیکن دونوں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کے مبینہ قاتل کو پکڑنے میں کئی سال اور سوشل میڈیا کا کردار رہا۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ٹک ٹاکر جیسمین الیگزنڈر نے اپنے ٹرو کرائم اکاؤنٹ پر قتل کے بارے میں ویڈیو پوسٹ کی۔ جیسمین الیگزینڈر کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...

انڈین نوجوان شطرنج میں سب سے کم عمر عالمی چیمپیئن

تصویر
[ad_1] نابغہ روزگار شطرنج کھلاڑی، انڈیا کے گوکیش دماراجو، نے جمعرات کو چین کے ڈنگ لی رین کو سنگاپور میں ہونے والے فائنل مقابلے میں شکست دے کر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 18 سالہ گوکیش دماراجو ’تاریخ کے سب سے کم عمر عالمی چیمپئن‘ بن گئے، عالمی شطرنج فیڈریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا اعلان کیا۔ ڈنگ نے ایک سنسنی خیز گیم کے آخری لمحات میں غلطی کی جس کے بعد فتح گوکیش کے حصے میں آئی، حالانکہ یہ مقابلہ برابر ہونے کی توقع تھی۔ گوکیش فتح کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہاتھوں میں چہرہ چھپا کر رونے لگے۔ دوسری طرف 32 سالہ ڈنگ لی رین نے اپنی غلطی کے احساس کے بعد میز پر سر رکھ دیا۔ مقابلے کے مقام کے قریب موجود شائقین کے کمروں میں خوشی کے نعرے گونج اٹھے، جہاں بھارتی مداحوں کے ساتھ سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد افراد بھی موجود تھے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گوکیش نے کم عمری میں روس کے گری کیسپاروف کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 22 سال کی عمر میں عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ پانچ مر...

سارہ شریف قتل: برطانیہ کا ہوم سکولنگ میں بچوں کے تحفظ پر زور

تصویر
[ad_1] برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جمعرات کو ہوم سکولنگ (سکول سے نکال کر گھر پر تعلیم دینے) کے دوران بچوں کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ پاکستانی نژاد سارہ شریف کے وحشیانہ قتل کے بعد ’ایسے سوالات جنم لے رہے ہیں جن کے جواب دینے کی ضرورت ہے۔‘ سارہ شریف کے والد اور سوتیلی ماں کو بدھ کو ایک مقدمے میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا جس میں بچی کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی، تشدد اور انتباہی علامات کے باوجود بچوں کو تحفظ کرنے والی سروسز کی مداخلت میں ناکامی کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئیں۔ سارہ کی موت سے مہینوں پہلے بچی کے والد عرفان شریف نے اسے گھر میں پڑھانے کے لیے اس وقت سکول سے نکال دیا تھا جب سارہ کی ٹیچر نے چائلڈ سروسز کو اس کے زخموں کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت چائلڈ سروسز نے واقعے کی تحقیقات کی تھیں لیکن ان کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ ’یہ خوفناک معاملہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں تھا کہ یہاں بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔‘ برطانوی محکمہ تع...

’مایوس‘ پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی

تصویر
[ad_1] پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اختلافات کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق آسٹریلوی بولر کو رواں سال اپریل میں دو سال کے معاہدے پر ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر گیری کرسٹن کو وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل گیری کرسٹن نے بھی اکتوبر میں بھی اسی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلیسپی کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جو گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد وائٹ بال کے عبوری کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ عاقب جاوید اب جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ دوسرا ٹیسٹ تین سے سات جنوری 2025 تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین ٹی 20، تین ایک روزہ میچوں اور دو ٹیسٹ میچوں...

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وائس آف امریکہ سربراہی کے لیے پسندیدہ امیدوار کی نامزدگی

تصویر
[ad_1] ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی پریس ایجنسی کو نظرانداز کرتے ہوئے سرکاری پیسے چلنے والے اہم خبر رساں نیٹ ورک کے لیے  پسندیدہ امیدوار کو نامزد کر دیا ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ کیری لیک  جو ایریزونا کے گورنر اور امریکی سینیٹ کے لیے رپبلکن امیدوار کے طور پر ناکام رہیں اور جنہوں نے میڈیا کا ’بدترین ڈراؤنا خواب‘ بننے کا وعدہ کیا، وائس آف امریکہ کی سربراہی کریں۔ وائس آف امریکہ، امریکہ کا سب سے پرانا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے جس کی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں تک رسائی ہے۔ اپنی پہلی انتظامیہ کے دوران ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں پر الزام لگایا گیا کہ وہ اس نیٹ ورک اور اسے چلانے والے ادارے میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے اپنی پروپیگنڈا مشین میں تبدیل کر سکیں اور ان اداروں کو جو دنیا بھر میں آزادانہ اطلاعات کی ترسیل کو فروغ دیتے ہیں، وائٹ ہاؤس کے سرکاری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم میں بدل دیں۔ وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹر کا انتخاب امریکی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کے مقرر کردہ سربراہ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو حکومت کا آزادانہ سفارتی ادارہ ہے اور ان ریاستی تعاون سے چلنے والے اداروں کی نگ...

انڈیا: خاتون مداح کی پریمیئر پر موت کے بعد اداکار الو ارجن گرفتار

تصویر
[ad_1] انڈین پولیس کے مطابق جنوبی انڈیا کے معروف فلمی اداکار الو ارجن کو جمعے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل ان کی فلم کے پریمیئر کی تقریب میں ان کی اچانک آمد کے بعد بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مداحوں کی وجہ سے ایک خاتون دم گھٹ کر جان سے گئیں جب کہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔ الو ارجن تلیگو فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں۔ اس فلمی صنعت کا مرکز جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہے جہاں فلمی ستاروں کو ان کے پرجوش مداح  دیوتا کا درجہ دیتے ہیں۔ الو ارجن نے چار  دسمبر کو حیدرآباد میں  فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ جب مداح ان سے ملنے کے لیے بے تاب تھے تو ایک 39 سالہ خاتون دم گھٹنے کے باعث جان سے چلی گئیں اور ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) رواں ہفتے پولیس نے اس تھیٹر کے مالک کو گرفتار کر لیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا اور جمعے کو ارجن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ ارجن کو چند گھنٹے بعد ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ روئٹرز...

ہینڈرکس کی سینچری نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز چھین لی

تصویر
[ad_1] جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی۔  پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس کی پہلی ٹی 20 سنچری کی بدولت پروٹیز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جبکہ میچ کی تین گیندیں ابھی باقی تھیں۔ ہینڈرکس نے 63  گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ اپنی پہلی ٹی 20 سنچری مکمل کرنے کے لیے بدقسمتی سے آخری نو گیندیں نہ کھیل سکے۔ جنوبی افریقہ نے یہ سیریز 2-0 سے جیت لی، اور یہ فتح اس کے لیے اگست 2022 کے بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت تھی۔ ریزا ہینڈرکس، جو گذشتہ 10 سالوں سے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، ایک عمدہ سکورر اور سٹرائیکر رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں وہ اوسط کارکردگی دکھا رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ابتدائی چار اوورز میں 28 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد، ہینڈرکس نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ہینڈرکس نے 10 چھکے...

امید ہے جوبائیڈن عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا معاف کر دیں گے: سینیٹر طلحہ محمود

تصویر
[ad_1] امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے رواں ہفتے ملاقات کرنے والے پاکستانی وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل پاکستانی خاتون کی بقیہ سزا معاف کر دیں گے۔  امریکہ میں تربیت یافتہ نیورو سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے اور وہ امریکی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ عافیہ موومنٹ پاکستان کے گلوبل کوآرڈینیٹر محمد ایوب نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر بشریٰ انجم اور ڈاکٹر اقبال آفریدی پر مشتمل ایک وفد نے 12 دسمبر 2024 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکہ کی ایف ایم سی کارسویل جیل میں تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ وفد میں شامل سینیٹر طلحہ محمود نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’اس دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سب سے بڑی تشویش یہ تھی کہ انہیں کسی بھی طریقے سے جیل سے رہا کروایا جائے۔ انہوں نے 16 سال امریکی جیل کاٹی ہے، وہ اپنے بچوں کو بھی یاد کر رہی تھیں اور والدین اور عزیز و اقارب کو بھی یاد کر رہی تھیں۔ ’ان کی تشویش تھی...

پاکستان میں مزید ترکش ڈراموں اور مشترکہ نشریات پر ترکی کا اتفاق

تصویر
[ad_1] سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ نشریات اور ڈرامے دکھائے جانے سے متعلق اتفاق ہو چکا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جو ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ترکی کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون سے ہفتے کو ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ترکش ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں میڈیا کے شعبے سمیت عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری وغیرہ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا آپس میں تبادلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان ا...

پاکستان کی سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد

تصویر
[ad_1] وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اتوار کو ریاض پہنچے، جہاں سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان کے مطابق محسن نقوی نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے۔ ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔‘ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’محمد بن سلمان کے و...

وفاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کرنا ہیں: علی امین گنڈاپور

تصویر
[ad_1] پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اتوار کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے انہیں عندیہ دیا ہے کہ اب افغانستان سے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گفتگو  کے دوران انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ذکر کیے بغیر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ’جیسے پہلے میں نے مذاکرات کی بات کی تھی تو وفاقی حکومت نے اب افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے مجھے بتایا ہے۔‘   ’پہلے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور اب پوری دنیا نے ان کو اون کرلیا ہے تو ہمیں بھی ان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں کیونکہ مذاکرات کے بغیر ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔‘   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ اس وقت ان کے (افغانستان) کے 16 سے 18 ہزار عناصر ہماری طرف (پاکستان میں) ہیں جبکہ ہمارے 22 سے 24 ہزار ناصر افغانستان میں موجود ہیں۔   ’جب یہ یہاں سے وہاں یا وہاں سے یہاں آتے ہیں تو کارروائی مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ سرحد کے اس پار ہم نہیں جا سکتے اور وہ ہماری پہنچ سے نکل جاتے ہیں۔‘ ...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان: پیٹرول کا نرخ برقرار، مٹی کا تیل سستا

تصویر
[ad_1] وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن مین پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کے نیے نرکوں کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کا اتوار کی رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ اعلامیے کا عکس اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اعلامیے میں بتایا گیا کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قمیت دو روپے78 پیسےفی لیٹر کی کمی کے بعد 148 روپے95 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ [ad_2] Source link ht...

اے پی ایس حملے کے دس سال، نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں پیش آئے سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ’ہمارے دلوں کو مضطرب‘ کر رہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر 16 دسمبر 2024 کو حملے کے نتیجے میں بچوں اور اساتذہ سمیت 150 افراد مارے گئے تھے۔ سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج یعنی 16 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام، خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہا کہ ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘ اے پی ایس واقعے کے 10 سال: کیا حملے کے بعد پاکستان بدل گیا ہے؟ اے پی ایس پر 16 دسمبر 2014 کو حملے کے بعد دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان نامی منصوبے ک...

لیمبرگینی کا 2029 تک الیکٹرک گاڑی لانے کا ارادہ نہیں

تصویر
[ad_1] پرتعیش سپورٹس کاریں بنانے والی اطالوی کمپنی لیمبرگینی کے چیف ایگزیکٹیو افسر سٹیفن ونکل مین نے پیر کو کہا ہے کہ کمپنی ہمیشہ اٹلی میں ہی اپنی گاڑیاں بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی 2029 میں اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو تبھی ممکن ہے جب لگژری سپورٹس کاروں کی مارکیٹ مکمل طور پر الیکٹرک کاروں کے لیے تیار ہو جائے۔ لیمبرگینی جو ووکس ویگن کی ذیلی کمپنی ہے، نے پہلے کہا تھا کہ اس کی پہلی الیکٹرک گاڑی 2028 میں پیش کی جائے گی۔ تاہم اطالوی حریف فراری اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کرے گی۔ ونکل مین نے شمالی اطالوی شہر بولونیا کے قریب سانت اگاتا بولونیز میں لیمبرگینی کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نہیں سمجھتے کہ 2029 میں الیکٹرک گاڑی لانا تاخیر ہو گا۔ ہم یہ بھی نہیں سمجھتے کہ ہماری مارکیٹ 2025 یا 2026 تک اس کے لیے تیار ہو گی۔‘ لیمبرگینی نے اس سال اپنے تینوں ماڈلز کو ہائبرڈ میں تبدیل کر دیا ہے، جن میں نیا یوروس ایس ای  ایس یو وی، ریویویلٹو سپورٹس کار، اور موسم گرما میں پیش کی جانے والی نئی تیمراریو سپورٹس کار ش...

لڑائی جاری رکھنا چاہتا تھا، روس کے کہنے پر شام چھوڑا: بشارالاسد

تصویر
[ad_1] شام کے معزول صدر بشار الاسد نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک ہفتہ قبل اپوزیشن فورسز کے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد ملک میں ہی رہنا چاہتے تھے، لیکن روسی فوج نے انہیں مغربی شام میں اپنے اڈے سے اس وقت نکال لیا جب وہ حملے کی زد میں آیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بشارالاسد کا اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل اپوزیشن فورسز نے معزول کر دیا تھا۔ بشار الاسد نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے ’آٹھ دسمبر کی صبح دمشق چھوڑا، باغیوں کے دارالحکومت پر دھاوا بولنے کے چند گھنٹوں بعد۔‘ بشار الاسد نے بتایا کہ انہوں نے روسی اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں لاذقیہ کے ساحلی صوبے میں واقع ان کے حمیمیم فضائی اڈے کا رخ کیا، جہاں سے وہ لڑائی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب روسی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تو روسیوں نے آٹھ دسمبر کی رات انہیں روس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے بقول: ’میں نے ملک کسی منصوبے کے تحت نہیں چھوڑا جیسا کہ پہلے رپورٹ کیا گیا۔‘ انگریزی زبان میں ...

کراچی: بچوں کے چندے سے شروع ہوکر بڑا انڈس ہسپتال بننے کی کہانی

تصویر
[ad_1] کراچی کے بوہری بازار میں 1987 میں دھماکہ خیز مواد سے لدی دو گاڑیوں کے دھماکے میں 70 افراد جانیں کھو بیٹھے اور 300 زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ پاکستان کے سب سے بڑے مفت ہسپتال کی بنیاد بنا۔ کہانی دلچسپ ہے۔ اس حادثے نے اس بڑے شہر کے ہسپتالوں کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کی قلعی کھول دی۔ ڈاکٹر عبدالباری نے وہ حال دیکھا جب زخمیوں کے لیے بستر نہیں تھے اور ان کا علاج فرش پر کیا گیا۔ یہیں سے بلڈ بینک اور پھر انڈس ہسپتال کی داغ بیل ڈالی گئی۔ کراچی کورنگی کے علاقے میں قائم انڈس ہسپتال پاکستان کا واحد نجی ہسپتال ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو صحت کی مکمل مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔  سال 2007 میں قائم ہونے والے اس فلاحی ہسپتال نے اپنے سترہ سالوں میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ یہ ابتدا میں 150 بستروں پر مشتمل تھا اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ تعداد بڑھ کر تین سو تک پہنچ گئی۔  اب انڈس ہسپتال کی نئی ایمرجنسی عمارت کا افتتاح ہو گیا ہے۔ نئی عمارت کے ساتھ، انڈس ہسپتال کی استعداد 300 سے بڑھ کر 1380 بستروں تک پہنچ جائے گی۔ یہ اسے پاکستان کے سب سے بڑا مفت علاج فراہم کرنے و...

شانگلہ چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اموات، لاہور سے 16 شدت پسند گرفتار: پولیس

تصویر
[ad_1] خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس کے مطابق منگل کو پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے، جبکہ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے 16 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے علاقے چکیسر میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے اس حملے کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دوسری جانب سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 16 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 4480 کومبنگ آپریشنز کے دوران 431 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور ایک لاکھ 44 ہزار 842 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور، بہاولپور، منڈی بہاالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ...

سپریم کورٹ ججز تعیناتی رولز: عوامی رائے کے لیے مسودہ ویب سائٹ پر جاری

تصویر
[ad_1] سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججوں کی تعیناتی سے متعلق ترتیب دیے گئے پیمانوں سے متعلق عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے ملک میں عام شہریوں کی آرا طلب کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا ترتیب شدہ رولز کا ابتدائی مسودہ منگل کو جاری کیا، جس کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنے والوں کی تعیناتی سے متعلق جو پیمانے بنائے گئے ہیں ان پر عوامی رائے لی جا سکے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیے ہیں، جن پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن 21 دسمبر کو مجوزہ رولز اور عوامی آرا پر غور کرے گا۔  سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ رولز کا ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کا مقصد عوامی تبصرے اور آرا حاصل کرنا ہے۔  مسودے کے خدوخال    مسودے کے مطابق ’ججوں کی تقرری کے لیے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہو گا۔ ججوں کے لیے  میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہو گا۔ ’ججز کے...