اشاعتیں

انڈیا لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انڈیا: خاتون مداح کی پریمیئر پر موت کے بعد اداکار الو ارجن گرفتار

تصویر
[ad_1] انڈین پولیس کے مطابق جنوبی انڈیا کے معروف فلمی اداکار الو ارجن کو جمعے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل ان کی فلم کے پریمیئر کی تقریب میں ان کی اچانک آمد کے بعد بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مداحوں کی وجہ سے ایک خاتون دم گھٹ کر جان سے گئیں جب کہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔ الو ارجن تلیگو فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں۔ اس فلمی صنعت کا مرکز جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہے جہاں فلمی ستاروں کو ان کے پرجوش مداح  دیوتا کا درجہ دیتے ہیں۔ الو ارجن نے چار  دسمبر کو حیدرآباد میں  فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ جب مداح ان سے ملنے کے لیے بے تاب تھے تو ایک 39 سالہ خاتون دم گھٹنے کے باعث جان سے چلی گئیں اور ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) رواں ہفتے پولیس نے اس تھیٹر کے مالک کو گرفتار کر لیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا اور جمعے کو ارجن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ ارجن کو چند گھنٹے بعد ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ روئٹرز...

’وہ ٹیکس لگاتے ہیں ہم اتنا ہی لگائیں گے‘: ٹرمپ کی انڈیا کو جوابی محصولات کی دھمکی

تصویر
[ad_1] امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف سے متعلق اپنی دیرینہ شکایت دہراتے ہوئے انڈیا کو جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فلوریڈا میں اپنے نجی ریزارٹ پر ایک نیوز کانفرنس میں کامرس سیکرٹری پک ہاورڈ لوٹنک کے ہمراہ دیا۔ اپنے ’امریکہ فرسٹ‘ نظریے کے تحت متعدد ممالک کو محصولات کی دھمکی دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انڈیا کے لیے ترجیحی تجارتی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے قریبی تعلقات کے باوجود انڈیا کو پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ٹیرف کی ایک تلخ جنگ کا سامنا کرنا پڑا جس نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو متاثر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایک لمحے کے لیے ٹیرف کے لفظ کو بھول جائیں۔ اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔ وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں، ہم ان پر ٹیکس لگاتے ہیں، اور وہ ہماری تقریباً تمام مصنوعات پر ٹیکس لگاتے ہیں اور ہم ان پر ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’جوابی لفظ اہم ہے کیونکہ اگر کوئی ہم سے (ٹیکس) چ...

انڈیا: سرسید احمد خان کی وفات کے 126 برس بعد ویب سیریز ’مسیحا‘ ریلیز

تصویر
[ad_1] متحدہ ہندوستان کی تاریخ میں 19ویں صدی کے نامور ماہر تعلیم اور علی گڑھ یونیورسٹی اور تحریک کے بانی سر سید احمد خان کی وفات کے تقریباً 126 سال کے بعد ان کی زندگی پر انڈیا میں ایک ویب سیریز بنی ہے۔ اس سیریز کو 19 دسمبر 2024 کو ایپل ٹی وی پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ 18 دسمبر کو اس سیریز کی عوامی سکریننگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کی گئی۔ یہ ویب سیریز دراصل چھ قسطوں پر ہے، ہر ایک قسط 45 منٹ پر مشتمل ہے۔ پیشے سے فلم ساز شعیب چوہدری نے بتایا کہ دراصل وہ چاہتے تھے کہ انڈین اوٹی ٹیز اسے ریلیز کریں۔ ’تاہم سرسید کے نام اور ان سے جڑے غیر ضروری سیاسی تنازعات، خاص طور موجودہ حکومت میں اسے ریلیز کرنے میں انڈیا کی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ہچکچارہی ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ابھی تک انہیں کسی اوٹی ٹی پلیٹ فارم نے منع نہیں کیا تاہم انہیں جو بتایا گیا ہے وہ صرف اتنا ہے کہ ’سرسید پر ویب سیریز پر ابھی ریویو کیا جا رہا ہے۔ تو جو ہندوستانی چینلز ہیں جن میں سرکاری چینلز بھی شامل ہیں وہ پچھلے تین مہینے سے اس کو ریویو کر رہے ہیں، ظاہری وجوہات سے۔ اب وہ وقت لیں، اس کو ریلیز کریں یا نہ کریں شا...

انڈیا: روسی تیل کی وافر برآمد سے مشرق وسطیٰ میں متبادل کی تلاش تک

تصویر
[ad_1] ایک ماہ پہلے تک انڈیا روس سے وافر مقدار میں تیل خرید کر یورپی یونین ممالک کو بیچ رہا تھا لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔ روس کی مقامی طلب میں اضافے اور اوپیک معاہدوں سمیت انڈیا کے لیے روسی تیل کی برآمد میں بڑھتی مشکلات کی وجہ سے یہاں کی سرکاری ریفائنریز اب مشرق وسطیٰ کے تیل کی مارکیٹ کا رخ کر رہی ہیں۔ انڈین اخبار ’دا ہندو‘ نے گذشتہ ماہ رپوٹ دی تھی کہ انڈیا نے 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ یورپی یونین کو ڈیزل جیسی تیل کی مصنوعات برآمد کیں، جو زیادہ تر رعایتی روسی خام تیل سے ریفائن کی گئی تھیں۔ یورپی یونین نے دسمبر 2022 میں روسی خام تیل پر قیمت کی حد تعین کرتے ہوئے اس پر قدغنیں لگائیں، لیکن ان پابندیوں کا روسی خام تیل پر اثر نہیں پڑا جس کا فائدہ انڈیا جیسے ممالک نے اٹھایا اور روسی تیل خرید کر یورپ کو صاف شدہ تیل کی مصنوعات برآمد کیں۔ اکتوبر 2024 کے آخر تک انڈیا یورپی یونین کو تیل کی مصنوعات کی سب سے زیادہ برآمد کرنے والا ملک بن گیا، جبکہ یوکرین کی جنگ کے بعد روس سے اس کی تیل کی خریداری ایک فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اس اضافے کی بنیاد...

انڈیا کے سابق وزیر اعظم اور نامور ماہر معیشت من موہن سنگھ چل بسے

تصویر
[ad_1] اپنی پہلی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ’ریلکٹنٹ کنگ‘ کے طور پر بیان کیے جانے والے اور دھیمے لہجے کے حامل ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ انڈیا کے سب سے کامیاب رہنماؤں میں شمار ہونے والے اور ملک کے پہلے سکھ وزیراعظم منموہن سنگھ کوعمر رسیدگی سے متعلق طبی مسائل کا سامنا تھا۔ انہیں جمعرات کو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں انڈیا کو بے مثال اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور کروڑوں افراد کو شدید غربت سے نکالنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ وہ نایاب طور پر دوسری مدتِ حکومت کرنے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر کہا: ’انڈیا ایک عظیم رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔‘ انہوں نے ماہرِ معاشیات سے سیاست دان بننے والے من موہن سنگھ کے کاموں کو سراہا۔ من موہن سنگھ برطانوی ہندوستان کے اس حصے میں پیدا ہوئے، جو اب پاکستان کا حصہ ہے۔ 19 مئی 2004 کو بطور نومنتخب انڈین وزیر اعظم منموہن سنگھ کو صدر عبدالکلام ان کی تقرری کا خط سونپ رہے ہیں (ایچ او/ صدارتی محل/ اے ایف پی) وہ...