[ad_1]
سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ نشریات اور ڈرامے دکھائے جانے سے متعلق اتفاق ہو چکا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جو ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ترکی کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون سے ہفتے کو ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ترکش ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں میڈیا کے شعبے سمیت عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری وغیرہ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا آپس میں تبادلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان ا...