اشاعتیں

پاکستانی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

’مایوس‘ پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی

تصویر
[ad_1] پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اختلافات کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق آسٹریلوی بولر کو رواں سال اپریل میں دو سال کے معاہدے پر ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر گیری کرسٹن کو وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل گیری کرسٹن نے بھی اکتوبر میں بھی اسی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلیسپی کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جو گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد وائٹ بال کے عبوری کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ عاقب جاوید اب جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ دوسرا ٹیسٹ تین سے سات جنوری 2025 تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین ٹی 20، تین ایک روزہ میچوں اور دو ٹیسٹ میچوں...

پاکستانی بمباری سے پکتیا میں اموات ہوئی ہیں: افغان وزارت دفاع

تصویر
[ad_1] افغانستان نے پاکستان پر اس کے مشرقی سرحدی علاقے پکتیا میں بمباری کا الزام عائد کیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے مبینہ بمباری کے ردعمل میں رات گئے جاری ایک مختصر بیان میں براہ راست  پاکستان فوج پر منگل کی شام کو صوبہ پکتیا کے ضلع برمل کے مضافات میں بمباری کا الزام عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق: ’اس بمباری میں عام لوگ جن میں زیادہ تر وزیرستان سے آئے ہوئے مہاجر (پناہ گزین) نشانہ بنائے گئے ہیں۔ بمباری میں بچوں سمیت شہری مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔‘ امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک تربیتی مرکز کو تباہ کردیا گیا اور کچھ عسکریت پسند مارے گئے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حملے طیاروں کے ذریعے کیے گئے یا کسی اور طریقے سے۔ پاکستانی فوج کا کوئی ترجمان فوری طور پر ردعمل کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ لیکن اس سال مارچ کے بعد سے پاکستانی طالبان کے مبینہ ٹھکانوں پر یہ دوسرا حملہ تھا، جب پاکستان نے کہا تھا کہ افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر حملے کیے گئے تھے۔ اے...