سعودی عرب پاکستان کی اہم سیاحتی و کاروباری نمائش کا ٹائٹل پارٹنر
[ad_1]
پاکستان میں سیاحتی و کاروباری نمائش (ٹریول ٹریڈ شو) منعقد کرنے والے ادارے پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی اس سال کی تقریب میں بطور ٹائٹل پارٹنر شراکت کرے گی۔ پاکستان ٹریول مارٹ کا چوتھا ایڈیشن 31 جنوری سے دو فروری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہو گا، جس کے بعد چار اور پانچ فروری کو اسلام آباد میں بھی ایک روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں ملکی اور عالمی سیاحت کے شعبے کے اہم شراکت دار شریک ہوں گے۔ مذکورہ ادارے کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ادیبہ خالد جدون نے سعودی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ’ہم سعودی عرب کو اس سال بطور شراکت دار خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی ہماری ٹائٹل پارٹنر ہے اور اس شراکت سے ہم سیاحت کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔‘ سعودی ٹورازم اتھارٹی کی ٹریڈ کی سربراہ اور قائم مقام کنٹری ہیڈ صوفیہ الخاور نے پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی نئی پیشکشوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مختلف شعبوں میں پاکستانی سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ کا...