اشاعتیں

خان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انڈیا: سرسید احمد خان کی وفات کے 126 برس بعد ویب سیریز ’مسیحا‘ ریلیز

تصویر
[ad_1] متحدہ ہندوستان کی تاریخ میں 19ویں صدی کے نامور ماہر تعلیم اور علی گڑھ یونیورسٹی اور تحریک کے بانی سر سید احمد خان کی وفات کے تقریباً 126 سال کے بعد ان کی زندگی پر انڈیا میں ایک ویب سیریز بنی ہے۔ اس سیریز کو 19 دسمبر 2024 کو ایپل ٹی وی پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ 18 دسمبر کو اس سیریز کی عوامی سکریننگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کی گئی۔ یہ ویب سیریز دراصل چھ قسطوں پر ہے، ہر ایک قسط 45 منٹ پر مشتمل ہے۔ پیشے سے فلم ساز شعیب چوہدری نے بتایا کہ دراصل وہ چاہتے تھے کہ انڈین اوٹی ٹیز اسے ریلیز کریں۔ ’تاہم سرسید کے نام اور ان سے جڑے غیر ضروری سیاسی تنازعات، خاص طور موجودہ حکومت میں اسے ریلیز کرنے میں انڈیا کی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ہچکچارہی ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ابھی تک انہیں کسی اوٹی ٹی پلیٹ فارم نے منع نہیں کیا تاہم انہیں جو بتایا گیا ہے وہ صرف اتنا ہے کہ ’سرسید پر ویب سیریز پر ابھی ریویو کیا جا رہا ہے۔ تو جو ہندوستانی چینلز ہیں جن میں سرکاری چینلز بھی شامل ہیں وہ پچھلے تین مہینے سے اس کو ریویو کر رہے ہیں، ظاہری وجوہات سے۔ اب وہ وقت لیں، اس کو ریلیز کریں یا نہ کریں شا...

لاپتہ شہری مدثر خان فوج کی تحویل میں ہیں: وزارت دفاع

تصویر
[ad_1] وفاقی وزارت دفاع نے جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری مدثر خان فوج کی تحویل میں اور ’انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں رواں برس مارچ سے لاپتہ شہری مدثر خان کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزارت دفاع نے ایک رپورٹ جمع کروائی، جس میں شہری کی تحویل فوج کے پاس ہونے کی تصدیق کی گئی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے مدثر خان کی اہلیہ ناظمہ خان نے اپنے خاوند کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں گذشتہ ماہ پانچ نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا۔  اس کیس کی جمعے کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی گئی وزارت دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدثر خان کے خلاف جاسوسی کے الزام میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔      انڈپینڈنٹ اردو کو حاصل رپورٹ کی کاپی کے مطابق عدالت نے 24 دسمبر کے ایک حکم نامے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملٹری انٹیلی جنس ڈائ...