ٹک ٹاک کی مدد سے تین سال بعد امریکی خاتون کا قاتل گرفتار
[ad_1]
مختصر ویڈیوز والی ایپ ٹک ٹاک نے فلوریڈا پولیس کو ایک ایسی خاتون کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کا سراغ لگانے میں مدد کی ہے، جنہیں تین سال قبل گولی مار دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’بامبی‘ کے نام سے مشہور بینجمن ولیمز نے اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ جوانا پیکا کو راضی کیا تھا کہ وہ ان سے 31 جولائی 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک قبرستان میں ملاقات کریں۔ مبینہ طور پر ملزم نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے نومولود بیٹے سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن جب وہ بچے کے ساتھ وین میں بیٹھی تھی تو انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کے چہرے پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کا چار سالہ بیٹا بھی اس وقت گاڑی کے اندر موجود تھا لیکن دونوں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کے مبینہ قاتل کو پکڑنے میں کئی سال اور سوشل میڈیا کا کردار رہا۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ٹک ٹاکر جیسمین الیگزنڈر نے اپنے ٹرو کرائم اکاؤنٹ پر قتل کے بارے میں ویڈیو پوسٹ کی۔ جیسمین الیگزینڈر کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...