2025: پاکستان کے لیے امیدوں اور چیلنجز سے بھرپور نیا سال
[ad_1]
فروری 2024 میں ’متنازع انتخابات‘ کے بعد پہلی بار حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ایک امید کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔ جانے والے سال میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید محاذ آرائی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے جیل میں قید رہنما عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے کئی مرتبہ سڑکوں پر اتری۔ نومبر میں ہونے والے آخری احتجاج میں دارالحکومت عملی طور پر محاصرے میں تھا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور اپوزیشن کارکنوں دونوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اب جو مذاکرات شروع ہوئے ہیں وہ ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف اور یقیناً عمران خان کی بھی توثیق حاصل ہے۔ ان مذاکرات کا دور پارلیمنٹ میں ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی نے کی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں فریق اس بات چیت میں کتنے سنجیدہ ہیں اور کیا ان کے درمیان گہرے عدم اعتماد کو دیکھتے ہوئے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ابتدائی طور پر دونوں فریق ایک دوسرے کی سنجیدگی کا جائزہ لیں گے۔ 18 ...