پاکستان کی سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد
[ad_1]
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اتوار کو ریاض پہنچے، جہاں سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان کے مطابق محسن نقوی نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے۔ ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔‘ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’محمد بن سلمان کے و...