اشاعتیں

شریف لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سارہ شریف قتل: برطانیہ کا ہوم سکولنگ میں بچوں کے تحفظ پر زور

تصویر
[ad_1] برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جمعرات کو ہوم سکولنگ (سکول سے نکال کر گھر پر تعلیم دینے) کے دوران بچوں کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ پاکستانی نژاد سارہ شریف کے وحشیانہ قتل کے بعد ’ایسے سوالات جنم لے رہے ہیں جن کے جواب دینے کی ضرورت ہے۔‘ سارہ شریف کے والد اور سوتیلی ماں کو بدھ کو ایک مقدمے میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا جس میں بچی کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی، تشدد اور انتباہی علامات کے باوجود بچوں کو تحفظ کرنے والی سروسز کی مداخلت میں ناکامی کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئیں۔ سارہ کی موت سے مہینوں پہلے بچی کے والد عرفان شریف نے اسے گھر میں پڑھانے کے لیے اس وقت سکول سے نکال دیا تھا جب سارہ کی ٹیچر نے چائلڈ سروسز کو اس کے زخموں کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت چائلڈ سروسز نے واقعے کی تحقیقات کی تھیں لیکن ان کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ ’یہ خوفناک معاملہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں تھا کہ یہاں بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔‘ برطانوی محکمہ تع...

اے پی ایس حملے کے دس سال، نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں پیش آئے سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ’ہمارے دلوں کو مضطرب‘ کر رہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر 16 دسمبر 2024 کو حملے کے نتیجے میں بچوں اور اساتذہ سمیت 150 افراد مارے گئے تھے۔ سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج یعنی 16 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام، خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہا کہ ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘ اے پی ایس واقعے کے 10 سال: کیا حملے کے بعد پاکستان بدل گیا ہے؟ اے پی ایس پر 16 دسمبر 2014 کو حملے کے بعد دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان نامی منصوبے ک...

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے پاکستان پر حملے ہماری ریڈ لائن: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیاں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ناطقہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا اور انہیں کسی صورت پاکستان کے بے گناہ عوام کو مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ’یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار جبکہ دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی اور افغانستان سے پاکستان پر حملے، یہ دوعملی قبول نہیں۔‘ ’ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا، معاشی تعاون، تجارت کا فروغ اور تعاون کو وسعت دینا ہماری خواہش ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو مار رہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔ ’اگر ٹی ٹی پی بدستور افغان سرزمین سے آ...