اشاعتیں

خلاف لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شام میں اسرائیلی جارحیت ’عالمی قوانین‘ کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

تصویر
[ad_1] پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ شام میں اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی طریقے سے ایک حصے پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کو شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی ختم ہو گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی کارروائیوں پر کہا کہ ’شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات پہلے سے غیر مستحکم خطے میں ایک خطرناک پیش رفت ہیں۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تسلسل میں کی ہے۔‘ پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ’ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جو گولان ہائٹس پر اسرائیل کے قبضے کو ’کالعدم اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے بغیر‘ قرار دیتا ہے۔‘ پاکستان نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکن...

ایشون انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر مگر ’افسوس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ نہ کھیل سکے‘

تصویر
[ad_1] انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد روہت شرما کی پریس کانفرنس سے قبل چند لمحے لیے اور اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہیں ایشون نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر یہ میرا ہر فرامیٹ میں بطور انڈین کرکٹر آخری دن ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں میرے اندر ابھی کچھ کرکٹ باقی ہے لیکن میں اب اس کا مظاہرہ کلب لیول کرکٹ میں کروں گا۔‘ 38 سالہ ایشون نے سال 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کے لیے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے روی چندرن ایشون 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 116 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی کی اور 165 وکٹیں لیں جبکہ 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ روی چندرن ایشون 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ تھے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Rela...

بلے بازوں اور بولرز کا جادو چل گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز پاکستان کے نام 

تصویر
[ad_1] جنوبی افریقہ کے خلاف کامران غلام کی طوفانی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سال کی آخری کرکٹ سیریز میں سرفراز کر دیا۔ اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل پانچویں ایک روزہ سیریز جیتی ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز سٹیڈیم میں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی اس جیت کا سہرا پہلے بیٹنگ میں کامران غلام محمد رضوان اور بابر اعظم اور بعدازاں بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے سر رہا۔  دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا کیونکہ کیپ ٹاؤن کی پچ سپاٹ اور بیٹنگ کے لیے موزوں تھی، جس کا پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔  اگرچہ پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے، جنہیں جانسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کلاسن نے کیچ آؤٹ کیا۔  اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پہلے میچ کے ہیرو صائم ایوب اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 48 رنز بناکر ایک مستحکم...