اشاعتیں

سعودی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرے گا: فیفا

تصویر
[ad_1] فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ 2034 میں ہونے والے مردوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جبکہ 2030 کے ایڈیشن کا انعقاد سپین، پرتگال اور مراکش میں ہوگا۔ سال 2034 اور 2030 میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے ورچوئل کانگریس کے بعد کیا۔ 2030 اور 2034 کے ورلڈ کپ میں سے ہر ایک میں صرف ایک بولی لگائی گئی تھی اور دونوں کی تصدیق ایک ساتھ کی گئی تھی۔ سعودی عرب کا بطور میزبان ملک اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے کہا کہ ’ریاض میں موجود ہمارے دوستوں کو مبارک ہو۔‘ فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ ’مجھے یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کا میزبان سعودی عرب ہو گا۔‘ اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2030 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر کا کہنا تھا: ’ہم باقاعدہ تصدیق کر رہے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی مراکش، پرتگال اور سپین کریں گے۔‘ اس سے قبل سعودی عرب نے مارچ 2024 میں فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا تھا۔ ...

پاکستان کی سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد

تصویر
[ad_1] وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اتوار کو ریاض پہنچے، جہاں سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان کے مطابق محسن نقوی نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے۔ ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔‘ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’محمد بن سلمان کے و...

سعودی عرب پاکستان کی اہم سیاحتی و کاروباری نمائش کا ٹائٹل پارٹنر

تصویر
[ad_1] پاکستان میں سیاحتی و کاروباری نمائش (ٹریول ٹریڈ شو) منعقد کرنے والے ادارے پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی  ٹورازم اتھارٹی اس سال کی تقریب میں بطور ٹائٹل پارٹنر شراکت کرے گی۔ پاکستان ٹریول مارٹ کا چوتھا ایڈیشن 31 جنوری سے دو فروری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہو گا، جس کے بعد چار اور پانچ فروری کو اسلام آباد میں بھی ایک روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں ملکی اور عالمی سیاحت کے شعبے کے اہم شراکت دار شریک ہوں گے۔ مذکورہ ادارے کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ادیبہ خالد جدون نے سعودی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ’ہم سعودی عرب کو اس سال بطور شراکت دار خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی ہماری ٹائٹل پارٹنر ہے اور اس شراکت سے ہم سیاحت کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔‘ سعودی ٹورازم اتھارٹی کی ٹریڈ کی سربراہ اور قائم مقام کنٹری ہیڈ صوفیہ الخاور نے پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی نئی پیشکشوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مختلف شعبوں میں پاکستانی سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ کا...