اشاعتیں

دو لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جرمنی: کرسمس بازار میں کار ٹکرانے سے دو اموات، 60 زخمی

تصویر
[ad_1] جرمنی کے مشرقی شہر میگڈ برگ میں ایک شہری نے جمعے کی رات اپنی کار کرسمس بازار میں لوگوں سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے گئے اور 60 زخمی ہو گئے۔  خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈرائیور کو موقعے پر گرفتار کر لیا گیا۔ بازار ہفتے کے آخر میں خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی فراہم کردہ مصدقہ فوٹیج میں مشتبہ شخص کو سڑک کے وسط میں ایک واک وے پر گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ مرنے والے دو افراد میں ایک بالغ اور ایک چھوٹا بچہ شامل ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مزید اموات کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ 15 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سیکسنی انہالٹ کی وزیر داخلہ تمارا زیچانگ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص ایک 50 سالہ سعودی ڈاکٹر ہے جو 2006 میں جرمنی منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میگڈ برگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں برنبرگ میں طب کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ سیکسنی انہالٹ کے گورنر رائنر ہیسلوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’حالات کے مطابق وہ اکیلے مجرم ہیں، لہٰذا جتنا ہمیں علم ہے شہر کو مزید خطرہ نہیں۔‘ فرانسی...

بلوچستان: قطری شہری کے قافلے پر بم حملہ، دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت

تصویر
[ad_1] بلوچستان کے علاقے دشت میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق بدھ کو ایک قطری شہری کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں دو سکیورٹی اہلکار جان سے چلے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت عبد الحمید کورائی نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’قطر سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’اس واقعے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔‘ اے سی دشت کے مطابق: ’بدھ کی صبح نو بجے کے قریب قطری شہری تلور کے شکار کے لیے جا رہے تھے جب ضلع کیچ اور گوادر پر مشتمل بنجر اور میدانی علاقے دشت کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔‘ دشت میں لیویز فورس کے تھانہ انچارج محمد اکرم نے بتایا کہ ’دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب تھا اور  ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ ’بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ حملے کا ہدف قطری شہری نہیں بلکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔‘ لیویز فورس سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور جان کی بازی ہار گئے جبکہ نائیک نعیم، سپاہی جاوید، سپاہی امین، سپا...