روس میں اسد خاندان کی کتنی جائیداد ہے؟
[ad_1]
شام سے نکلنے کے بعد بشار الاسد اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ روس میں اپنی نئی زندگی شروع کرنے کو تیار ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا تخمینہ ہے کہ اسد خاندان کی دولت دو ارب ڈالرز ہے، جو متعدد کھاتوں، شیل کمپنیوں، آف شور ٹیکس ہیونز اور رئیل سٹیٹ ہولڈنگز میں پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ اسد کے قریبی حلقوں نے حالیہ برسوں میں ماسکو میں کم از کم 20 پرتعیش اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مالیت 30 ملین ڈالرز سے زیادہ ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خاندان روس کو کیوں محفوظ پناہ گاہ سمجھتا ہے۔ کریملن نے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد کے خاندان کو ولادی میر پوتن کے براہ راست حکم پر پناہ دی گئی ہے، تاہم اس نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اسد کہاں رہائش پذیر ہیں۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) کہا جاتا ہے کہ اسما اسد، بشار الاسد سے چند روز قبل اپنے بچوں کے ساتھ ماسکو چلی گئی تھیں۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسد بھی روسی طیارے میں لتاکیا کے قریب روسی حمیمیم ایئر بیس کے ذریعے ماسکو پہنچے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خاندان ...