اشاعتیں

پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شام میں اسرائیلی جارحیت ’عالمی قوانین‘ کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

تصویر
[ad_1] پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ شام میں اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی طریقے سے ایک حصے پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کو شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی ختم ہو گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی کارروائیوں پر کہا کہ ’شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات پہلے سے غیر مستحکم خطے میں ایک خطرناک پیش رفت ہیں۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تسلسل میں کی ہے۔‘ پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ’ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جو گولان ہائٹس پر اسرائیل کے قبضے کو ’کالعدم اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے بغیر‘ قرار دیتا ہے۔‘ پاکستان نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکن...

ہینڈرکس کی سینچری نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز چھین لی

تصویر
[ad_1] جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی۔  پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس کی پہلی ٹی 20 سنچری کی بدولت پروٹیز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جبکہ میچ کی تین گیندیں ابھی باقی تھیں۔ ہینڈرکس نے 63  گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ اپنی پہلی ٹی 20 سنچری مکمل کرنے کے لیے بدقسمتی سے آخری نو گیندیں نہ کھیل سکے۔ جنوبی افریقہ نے یہ سیریز 2-0 سے جیت لی، اور یہ فتح اس کے لیے اگست 2022 کے بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت تھی۔ ریزا ہینڈرکس، جو گذشتہ 10 سالوں سے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، ایک عمدہ سکورر اور سٹرائیکر رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں وہ اوسط کارکردگی دکھا رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ابتدائی چار اوورز میں 28 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد، ہینڈرکس نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ہینڈرکس نے 10 چھکے...

پاکستان میں مزید ترکش ڈراموں اور مشترکہ نشریات پر ترکی کا اتفاق

تصویر
[ad_1] سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ نشریات اور ڈرامے دکھائے جانے سے متعلق اتفاق ہو چکا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جو ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ترکی کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون سے ہفتے کو ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ترکش ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں میڈیا کے شعبے سمیت عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری وغیرہ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا آپس میں تبادلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان ا...

پاکستان کی سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد

تصویر
[ad_1] وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اتوار کو ریاض پہنچے، جہاں سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان کے مطابق محسن نقوی نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے۔ ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔‘ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’محمد بن سلمان کے و...

ایشون انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر مگر ’افسوس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ نہ کھیل سکے‘

تصویر
[ad_1] انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد روہت شرما کی پریس کانفرنس سے قبل چند لمحے لیے اور اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہیں ایشون نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر یہ میرا ہر فرامیٹ میں بطور انڈین کرکٹر آخری دن ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں میرے اندر ابھی کچھ کرکٹ باقی ہے لیکن میں اب اس کا مظاہرہ کلب لیول کرکٹ میں کروں گا۔‘ 38 سالہ ایشون نے سال 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کے لیے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے روی چندرن ایشون 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 116 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی کی اور 165 وکٹیں لیں جبکہ 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ روی چندرن ایشون 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ تھے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Rela...

بلے بازوں اور بولرز کا جادو چل گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز پاکستان کے نام 

تصویر
[ad_1] جنوبی افریقہ کے خلاف کامران غلام کی طوفانی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سال کی آخری کرکٹ سیریز میں سرفراز کر دیا۔ اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل پانچویں ایک روزہ سیریز جیتی ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز سٹیڈیم میں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی اس جیت کا سہرا پہلے بیٹنگ میں کامران غلام محمد رضوان اور بابر اعظم اور بعدازاں بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے سر رہا۔  دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا کیونکہ کیپ ٹاؤن کی پچ سپاٹ اور بیٹنگ کے لیے موزوں تھی، جس کا پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔  اگرچہ پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے، جنہیں جانسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کلاسن نے کیچ آؤٹ کیا۔  اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پہلے میچ کے ہیرو صائم ایوب اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 48 رنز بناکر ایک مستحکم...

پاکستان میں فوجی عدالتوں کی 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر یورپی یونین کو 'تشویش'

تصویر
[ad_1] یورپی یونین نے اتوار کو ایک بیان میں پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینی کیونکا نے ایکس پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان کا ایک بیان شیئر کیا ہے، جس کے مطابق فوجی عدالت کے ’یہ فیصلے پاکستان کے بین الاقوامی عہد برائے شہری و سیاسی حقوق (ICCPR) کے تحت کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔   ’ICCPR کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو ایک آزاد، غیرجانب دار اور قابل عدالت میں منصفانہ اور عوامی سماعت کا حق حاصل ہے، اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق بھی دیا گیا ہے۔ ‘   بیان میں مزید کہا گیا: ’اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ کسی بھی فوجداری مقدمے میں دیا جانے والا فیصلہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔‘   بیان میں کہا گیا کہ ’یورپی یونین کے جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز پلس (GSP+) کے تحت فائدہ اٹھانے والے ممالک بشمول پاکستان نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی معاہدوں، بشمول ICCPR، کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ GSP+ کا درجہ برقرار رکھا جا سکے۔‘   ان...

فوجی عدالتوں سے سزائیں: برطانیہ کا پاکستان سے عالمی معاہدوں کی پابندی کا مطالبہ

تصویر
[ad_1] پاکستان کی فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر یورپی یونین کی ’تشویش‘ کے بعد برطانیہ نے بھی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔‘ پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ نو مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 25 مجرمان کو دو سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 مجرمان کو تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ’دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی ان کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے۔‘ فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنانے پر آج برطانوی وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ ’برطانیہ پاکستان کی اپنی قانونی کارروائیوں پر خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شفافیت اور آزادانہ جانچ پڑتال سے محروم ہوتا ہے اور منصفانہ ٹرائل کے حق کو متاثر کرتا ہے۔‘ بیان میں حکومت پاکست...

پاکستان میں کمرشل الیکٹرک ٹرک ’کاما‘ متعارف کروانے کا اعلان

تصویر
[ad_1] پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے جلد ہی مقامی مارکیٹ میں کمرشل الیکٹرک ٹرک ’کاما‘ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ دیوان فاروق موٹرز کے ڈائریکٹر پراجیکٹس کاشف ریاض نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کاما نام کا یہ کمرشل الیکٹرک ٹرک ڈیزل پر چلنے والے شہ زور ٹرک کی ساخت کا ہے۔ اس کے تمام پرزے پاکستان آ چکے ہیں جنہیں مقامی طور پر اسمبل کرکے آئندہ سہ ماہی میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔‘ کاشف ریاض نے کہا: ’یہ لائٹ کمرشل وہیکل ہے، جس کی 300 کلومیٹر کی رینج اور فاسٹ چارجنگ ہے۔ ’کمرشل ٹرک میں ایندھن کا بہت خرچ ہوتا ہے، جب ٹرک الیکٹرک ہو جائے گا تو آمدن میں اضافہ ہو گا۔ سال 2025 میں اس ٹرک کی مقامی سطح پر اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس ٹرک کی قیمت ابھی  نہیں بتائی جا سکتی مگر اس پر عمل جاری ہے، یقیناً قیمت کا ایندھن کی بچت کے ساتھ موازنہ کریں گے تو بہت فائدہ نظر آئے گا۔‘ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دیوان فاروق موٹرز نے ہی پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبل کی جان...

2025: پاکستان کے لیے امیدوں اور چیلنجز سے بھرپور نیا سال

[ad_1] فروری 2024 میں ’متنازع انتخابات‘ کے بعد پہلی بار حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ایک امید کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔  جانے والے سال میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید محاذ آرائی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے جیل میں قید رہنما عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے کئی مرتبہ سڑکوں پر اتری۔ نومبر میں ہونے والے آخری احتجاج میں دارالحکومت عملی طور پر محاصرے میں تھا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور اپوزیشن کارکنوں دونوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اب جو مذاکرات شروع ہوئے ہیں وہ ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف اور یقیناً عمران خان کی بھی توثیق حاصل ہے۔ ان مذاکرات کا دور پارلیمنٹ میں ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی نے کی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں فریق اس بات چیت میں کتنے سنجیدہ ہیں اور کیا ان کے درمیان گہرے عدم اعتماد کو دیکھتے ہوئے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ابتدائی طور پر دونوں فریق ایک دوسرے کی سنجیدگی کا جائزہ لیں گے۔ 18 ...

سعودی عرب پاکستان کی اہم سیاحتی و کاروباری نمائش کا ٹائٹل پارٹنر

تصویر
[ad_1] پاکستان میں سیاحتی و کاروباری نمائش (ٹریول ٹریڈ شو) منعقد کرنے والے ادارے پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی  ٹورازم اتھارٹی اس سال کی تقریب میں بطور ٹائٹل پارٹنر شراکت کرے گی۔ پاکستان ٹریول مارٹ کا چوتھا ایڈیشن 31 جنوری سے دو فروری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہو گا، جس کے بعد چار اور پانچ فروری کو اسلام آباد میں بھی ایک روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں ملکی اور عالمی سیاحت کے شعبے کے اہم شراکت دار شریک ہوں گے۔ مذکورہ ادارے کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ادیبہ خالد جدون نے سعودی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ’ہم سعودی عرب کو اس سال بطور شراکت دار خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی ہماری ٹائٹل پارٹنر ہے اور اس شراکت سے ہم سیاحت کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔‘ سعودی ٹورازم اتھارٹی کی ٹریڈ کی سربراہ اور قائم مقام کنٹری ہیڈ صوفیہ الخاور نے پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی نئی پیشکشوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مختلف شعبوں میں پاکستانی سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ کا...

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے پاکستان پر حملے ہماری ریڈ لائن: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیاں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ناطقہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا اور انہیں کسی صورت پاکستان کے بے گناہ عوام کو مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ’یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار جبکہ دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی اور افغانستان سے پاکستان پر حملے، یہ دوعملی قبول نہیں۔‘ ’ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا، معاشی تعاون، تجارت کا فروغ اور تعاون کو وسعت دینا ہماری خواہش ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو مار رہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔ ’اگر ٹی ٹی پی بدستور افغان سرزمین سے آ...