اشاعتیں

لاپتہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لاپتہ شہری مدثر خان فوج کی تحویل میں ہیں: وزارت دفاع

تصویر
[ad_1] وفاقی وزارت دفاع نے جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری مدثر خان فوج کی تحویل میں اور ’انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں رواں برس مارچ سے لاپتہ شہری مدثر خان کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزارت دفاع نے ایک رپورٹ جمع کروائی، جس میں شہری کی تحویل فوج کے پاس ہونے کی تصدیق کی گئی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے مدثر خان کی اہلیہ ناظمہ خان نے اپنے خاوند کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں گذشتہ ماہ پانچ نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا۔  اس کیس کی جمعے کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی گئی وزارت دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدثر خان کے خلاف جاسوسی کے الزام میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔      انڈپینڈنٹ اردو کو حاصل رپورٹ کی کاپی کے مطابق عدالت نے 24 دسمبر کے ایک حکم نامے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملٹری انٹیلی جنس ڈائ...