اشاعتیں

حل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مدارس رجسٹریشن: وزیر اعظم کی فضل الرحمٰن کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی

تصویر
[ad_1] وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کو دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ’معاملات کو جلد حل کرنے‘ کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے زور دیا کہ ’ایک یا دو روز میں مطالبہ تسلیم ہونے کی خوشخبری سنائی‘ جائے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے ملک میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو محکمہ تعلیم کے بجائے سال 1860 کے سوسائیٹیز ایکٹ کے ماتحت لانے سے متعلق مطالبہ کیا تھا۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل جب پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد ایوانِ صدر پہنچا تو صدر آصف زرداری نے اس پر اعتراض لگانے کے بعد اسے واپس پارلیمان کو بھیج دیا۔ وزیر اعظم ہاؤس، جہاں اس سے قبل سیاسی جماعتوں کی بیٹھک ہوئی،  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس معاملے سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی شریک ہوئی۔ بل پارلیمان کو واپس بھیجے جانے کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا جس کے بعد جے یو آئی کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آنے لگے۔ ان میں ’فی...