اشاعتیں

انٹرنیشنل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایشون انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر مگر ’افسوس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ نہ کھیل سکے‘

تصویر
[ad_1] انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد روہت شرما کی پریس کانفرنس سے قبل چند لمحے لیے اور اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہیں ایشون نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر یہ میرا ہر فرامیٹ میں بطور انڈین کرکٹر آخری دن ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں میرے اندر ابھی کچھ کرکٹ باقی ہے لیکن میں اب اس کا مظاہرہ کلب لیول کرکٹ میں کروں گا۔‘ 38 سالہ ایشون نے سال 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کے لیے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے روی چندرن ایشون 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 116 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی کی اور 165 وکٹیں لیں جبکہ 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ روی چندرن ایشون 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ تھے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Rela...