اشاعتیں

موت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انڈیا: خاتون مداح کی پریمیئر پر موت کے بعد اداکار الو ارجن گرفتار

تصویر
[ad_1] انڈین پولیس کے مطابق جنوبی انڈیا کے معروف فلمی اداکار الو ارجن کو جمعے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل ان کی فلم کے پریمیئر کی تقریب میں ان کی اچانک آمد کے بعد بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مداحوں کی وجہ سے ایک خاتون دم گھٹ کر جان سے گئیں جب کہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔ الو ارجن تلیگو فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں۔ اس فلمی صنعت کا مرکز جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہے جہاں فلمی ستاروں کو ان کے پرجوش مداح  دیوتا کا درجہ دیتے ہیں۔ الو ارجن نے چار  دسمبر کو حیدرآباد میں  فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ جب مداح ان سے ملنے کے لیے بے تاب تھے تو ایک 39 سالہ خاتون دم گھٹنے کے باعث جان سے چلی گئیں اور ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) رواں ہفتے پولیس نے اس تھیٹر کے مالک کو گرفتار کر لیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا اور جمعے کو ارجن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ ارجن کو چند گھنٹے بعد ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ روئٹرز...

ترکی: گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد کی موت

تصویر
[ad_1] ترکی میں منگل کو ایک بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے  سے 11 افراد جان سے جب کہ سات لوگ زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دھماکہ شمال مغربی صوبے بلکسر کے گاؤں کاواکلی میں واقع ایک فیکٹری میں ہوا۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یرلیکایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 12 افراد کی موت کا اعلان غلطی سے کیا گیا تھا اور حقیقت میں اس واقعے کے نتیجے میں 11 افراد مارے گئے ہیں۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ دیگر سات زخمیوں کا قریبی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یرلیکایا نے متاثرہ فیکٹری کے باہر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں تخریب کاری کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ فیکٹری سے ملنے والی فوٹیج میں دھماکے کے وقت عمارت سے آگ کا گولہ اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کا دھاتی فریم ورک بھی ٹوٹ گیا۔ حکومت کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے بہت سے فائر عملے کو بھیجا گیا ہے او...

بلوچستان: قطری شہری کے قافلے پر بم حملہ، دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت

تصویر
[ad_1] بلوچستان کے علاقے دشت میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق بدھ کو ایک قطری شہری کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں دو سکیورٹی اہلکار جان سے چلے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت عبد الحمید کورائی نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’قطر سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’اس واقعے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔‘ اے سی دشت کے مطابق: ’بدھ کی صبح نو بجے کے قریب قطری شہری تلور کے شکار کے لیے جا رہے تھے جب ضلع کیچ اور گوادر پر مشتمل بنجر اور میدانی علاقے دشت کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔‘ دشت میں لیویز فورس کے تھانہ انچارج محمد اکرم نے بتایا کہ ’دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب تھا اور  ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ ’بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ حملے کا ہدف قطری شہری نہیں بلکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔‘ لیویز فورس سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور جان کی بازی ہار گئے جبکہ نائیک نعیم، سپاہی جاوید، سپاہی امین، سپا...