اے پی ایس حملے کے دس سال، نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے: شہباز شریف
[ad_1]
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں پیش آئے سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ’ہمارے دلوں کو مضطرب‘ کر رہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر 16 دسمبر 2024 کو حملے کے نتیجے میں بچوں اور اساتذہ سمیت 150 افراد مارے گئے تھے۔ سانحے کے دس سال مکمل ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج یعنی 16 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام، خراج عقیدت، ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہا کہ ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘ اے پی ایس واقعے کے 10 سال: کیا حملے کے بعد پاکستان بدل گیا ہے؟ اے پی ایس پر 16 دسمبر 2014 کو حملے کے بعد دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان نامی منصوبے ک...