اشاعتیں

افغانستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وفاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کرنا ہیں: علی امین گنڈاپور

تصویر
[ad_1] پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اتوار کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے انہیں عندیہ دیا ہے کہ اب افغانستان سے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گفتگو  کے دوران انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ذکر کیے بغیر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ’جیسے پہلے میں نے مذاکرات کی بات کی تھی تو وفاقی حکومت نے اب افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے مجھے بتایا ہے۔‘   ’پہلے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور اب پوری دنیا نے ان کو اون کرلیا ہے تو ہمیں بھی ان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں کیونکہ مذاکرات کے بغیر ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔‘   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ اس وقت ان کے (افغانستان) کے 16 سے 18 ہزار عناصر ہماری طرف (پاکستان میں) ہیں جبکہ ہمارے 22 سے 24 ہزار ناصر افغانستان میں موجود ہیں۔   ’جب یہ یہاں سے وہاں یا وہاں سے یہاں آتے ہیں تو کارروائی مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ سرحد کے اس پار ہم نہیں جا سکتے اور وہ ہماری پہنچ سے نکل جاتے ہیں۔‘ ...

افغانستان میں نئے طالبان مخالف گروپ کی کارروائیوں میں اضافہ: اقوام متحدہ

تصویر
[ad_1] اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان مخالف گروپ ’افغانستان فریڈم فرنٹ‘ (اے ایف ایف) نامی تنظیم کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رواں ماہ اقوام متحدہ کی افغانستان  کے حوالے سے جاری سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ داعش خراسان کے علاوہ افغان طالبان کو اے ایف ایف اور نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ (این آر ایف) کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مئی 2024 سے اکتوبر 2024 تک اے ایف ایف نے افغان طالبان پر 39 حملے کیے ہیں جبکہ این آر ایف نے ان چھ مہینوں میں مجموعی طور پر 108 حملے کیے ہیں۔ سکیورٹی کونسل کی رپورٹ کے مطابق اے ایف ایف ’ہٹ اینڈ رن‘ یعنی حملہ کر کے فرار ہونے والے طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق یہ تنظیم افغان طالبان پر گھات لگا کر حملے اور نشانہ بنا کر حملے جیسی کارروائیاں کر رہی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق اے ایف ایف اور این آر ایف افغان طالبان کے لیے بڑا چیلنج نہیں ہے کیونکہ دونوں تنظیموں نے افغانستان کے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا ہے۔ صوبہ ننگرہار میں چھ ستمبر 2023 کو افغان طالبان کے سکیورٹی اہلکار کھڑے ہیں (اے ایف پ...

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے پاکستان پر حملے ہماری ریڈ لائن: شہباز شریف

تصویر
[ad_1] پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیاں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ناطقہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا اور انہیں کسی صورت پاکستان کے بے گناہ عوام کو مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ’یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار جبکہ دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی اور افغانستان سے پاکستان پر حملے، یہ دوعملی قبول نہیں۔‘ ’ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا، معاشی تعاون، تجارت کا فروغ اور تعاون کو وسعت دینا ہماری خواہش ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو مار رہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔ ’اگر ٹی ٹی پی بدستور افغان سرزمین سے آ...