[ad_1]
قندھار شہر قدیم زمانے سے اپنی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثے کے لیے نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کی سطح پر جانا جاتا ہے، لیکن اس کے عوام کو تفریح کے مواقع کم ہی میسر ہیں۔ سیاسی شورش اور جنگ زدہ حالات میں یہاں کے ایک مقامی تاجر سردار آغا وصال اور ان کے بھائیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک منفرد چڑیا گھر قائم کیا ہے۔ تین لاکھ ڈالر کی خطیر رقم سے بنائے گئے اس چڑیا گھر میں دنیا کے مختلف ممالک سے پرندے اور جانور لائے گئے ہیں، جن میں سفید شیر سب سے نمایاں ہے۔ سفید شیر جو دنیا بھر میں نایاب سمجھا جاتا ہے، یہاں کے سیاحوں کے لیے ایک خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سردار آغا وصال نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ خود تفریح کے شوقین ہیں اور چاہتے تھے کہ قندھار کے لوگ اپنے شہر میں ہی دنیا کے مختلف جانوروں کو دیکھ سکیں۔ ان کا خواب تھا کہ ان کے علاقے کے لوگ کابل اور دیگر شہروں کا رُخ کرنے کے بجائے انہیں قندھار میں ہی عالمی سطح کی تفریح میسر ہوں۔ اس خاص چڑیا گھر میں اس وقت 25 سے زائد جانور موجود ہیں، جنہیں جنوبی افریقہ، پاکستان، انڈیا، چین، اور امریکہ جیسے ممالک سے یہاں لایا گیا ہے۔ ان میں سفید ...