نریندر مودی 43 سالوں میں کویت کا دورہ کرنے والے پہلے انڈین وزیر اعظم
[ad_1]
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو کویت کا دورہ کریں گے جو گذشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی بھی انڈین وزیر اعظم کا اس خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہو گا۔ کویت میں 10 لاکھ سے زائد انڈٰین شہری مقیم ہیں اور وہ وہاں کی سب سے بڑی غیر ملکی کمیونٹی اور ملک کی کل 43 لاکھ آبادی کا تقریباً 21 فیصد اور افرادی قوت کا 30 فیصد ہیں۔ نریندر مودی دو روزہ دورہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ انڈیا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ’43 سالوں میں کسی بھی انڈین وزیر اعظم کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم مودی کویت کی قیادت سے (دو طرفہ معاملات پر) بات چیت اور کویت میں انڈین برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ انڈیا کویت کے سرفہرست تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے جن کی دو طرفہ تجارت 2023-24 میں تقریباً 10.4 ارب ڈالر رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ماہرین کو توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سینٹر ...